کوئٹہ: ریاست مخالف بیانیہ چلانے کے الزام پر 100 سرکاری ملازمین برطرف

ریاست مخالف بیانیے کے الزام پر محکمہ داخلہ بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

معاون محکمہ داخلہ بابریوسف زئی کے مطابق ریاست مخالف بیانیے پر 100سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف کیےگئے ہیں۔

بابریوسف زئی کے مطابق برطرف کیےگئے ملازمین میں 95 یونیورسٹی اساتذہ شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت 5 دیگر ملازمین بھی برطرف کیےگئے ہیں۔

بابریوسف زئی کا مزید کہنا ہےکہ برطرف ملازمین نے سرکاری حلف کی خلاف ورزی کی، ریاست کے خلاف بیانیے پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے