بھارت کی آبی جارحیت اور پانی روکنے کی دھمکی ۔۔۔۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بھارت سے مالی معاونت۔۔۔۔ حکومت نے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔۔
وزیر خزانہ نے کہا آئندہ مالی سال میں دفاعی بجٹ کا حجم دو ہزار 550 ارب روپے رکھا گیا ہے۔۔ دفاع پر اخراجات مجموعی قومی آمدنی کا ایک اعشاریہ نو سات فیصد ہے۔۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا بھارت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا چاہتا ہے ۔۔۔ پانی پاکستان کی بقا کا ضامن ہے ۔۔۔ بھارت سے آنے والے پانی میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔۔
حکومت آبی وسائل کیلئے اگلے مالی سال میں 133 ارب روپے خرچ کرے گی۔۔ 34 ارب روپے جاری منصوبوں کیلئے مختص ۔۔۔ مزید نئے منصوبوں پر 102 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ۔۔۔ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کیلئے 95 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔
دیا میر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے جاری منصوبوں کیلئے نئے مالی سال میں 70 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔۔