نورین نیازی کا بیان قابلِ مذمت، قومی اداروں پر سیاست نہ کی جائے: گورنر پنجاب

اپنے بیان میں گورنر پنجاب نے کہا کہ اپنی سستی شہرت اور چند ووٹوں کی خاطر ایسے بیان دینا اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اس طرح کی گفتگو سے قوم کے جذبات مجروح ہوتے ہیں اور ملکی وقار بھی متاثر ہوتا ہے۔

سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کا مورال عالمی سطح پر بلند کیا ہے، تاہم بعض عناصر اس حقیقت کو قبول نہیں کر پا رہے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو سیاست ضرور کرنی چاہیے، لیکن قومی وقار اور ملکی مفاد کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہیے، ایسی گفتگو سے اجتناب کیا جائے جس سے دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو یا قوم کی دل آزاری کا باعث بنے۔

کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر نے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کامیاب ہوگی، بلاول بھٹو زرداری مستقبل میں پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے