ملک بھرمیں ایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو ہوگا، 34 ہزار سے زائد طلبا شریک ہوں گے

کراچی سمیت ملک بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیےایم ڈی کیٹ 20 ستمبر کو منعقد ہوگا،سندھ میں ٹیسٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے زیر انتظام ہوگا۔

آئی بی اےسکھر کےوائس چانسلر پروفیسر آصف احمد شیخ کےمطابق ٹیسٹ میں 34 ہزار سے زائد طلبا شرکت کریں گے،کراچی سمیت سندھ کے پانچ شہروں میں امتحانی مراکز قائم کیےگئے ہیں،ملک بھر کے 8 شہروں میں 9 امتحانی سینٹرز بنائے گئے ہیں،ایک امتحانی سینٹر اسلام آباد میں بھی قائم کیا گیا ہے۔

انہوں نےبتایا کہ ایم ڈی کیٹ کا دورانیہ تین گھنٹے ہوگا،امیدوار مقررہ وقت سے پہلےامتحانی مراکز پہنچیں، موبائل فون سمیت کسی بھی ڈیجیٹل ڈیوائس کو امتحانی مرکز میں لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

وائس چانسلر آئی بی اے سکھر نے واضح کیاکہ پیپر لیک نہیں ہونے دیا جائے گا، پہلے بھی وعدہ کیا تھا اور اب بھی اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہوں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے