اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

لبنانی وزیر داخلہ احمد الحجار نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس دوران پاکستان اور لبنان کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا جبکہ سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے کو اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔

وزارت خارجہ میں  ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اسحاق ڈار نے لبنان کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور لبنان کے دوطرفہ تعلقات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون اور عوامی رابطے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرا نے سزایافتہ افراد کی منتقلی کے معاہدے پر دستخط کو دوطرفہ قانونی تعاون میں اہم سنگ میل قرار دیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔لبنانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔احمد الحجار نے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط پر پاکستان کو مبارکباد بھی دی۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے