ملک میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کمی آ گئی، عائشہ رضا فاروق

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو پروگرام عائشہ رضا فاروق نے ملک میں پولیو کیسز میں 99.8 فیصد کی تاریخی کمی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 90کی دہائی میں جہاں سالانہ 20 ہزار کیسز سامنے آتے تھے، وہیں رواں سال اب تک ملک بھر سے پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے عائشہ رضا فاروق نے کہا کہ گزشتہ سال ملک بھر سے 31 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے ۔ رواں سال اب تک یہ تعداد سمٹ کر صرف ایک رہ گئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس مثبت آنے کی شرح میں بھی 94 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ سال جنوری سے جولائی تک چار سو سترہ ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے۔  رواں سال اسی عرصے میں صرف 124 نمونے مثبت آئے ہیں۔ فوکل پرسن نے اعلان کیا کہ حکومت نے پولیو ورکرز کے ماہانہ اعزازیے میں 28 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ڈیوٹی پر مامور ورکرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے پر قومی سلامتی کے تمام اداروں کے مشکور ہیں۔ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے