سانحہ پمزمیں زندہ بچ جانے والی بچی چل بسی، جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی

سلام آباد پمز اسپتال میں 14 بچوں کے جاں بحق ہونےکے واقعے میں بچ جانے والی واحد بچی ایزل زندگی کی بازی ہارگئی۔

ذرائع کےمطابق آتشزدگی کے دوران ایک نرس نے بچی ایزل کو بحفاظت نکال لیا تھا،جس کے بعد اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج رکھا گیا۔

تاہم ایزل بھی دورانِ علاج انتقال کرگئی،جس کے بعد پمز اسپتال آتشزدگی میں جاں بحق بچوں کی تعداد 15 ہوگئی۔

بچی کی والدہ آصفہ بی بی کا کہنا تھاکہ بچی 6 ماہ 10 دن کی 12 اگست کو پیدا ہوئی تھی، بچی کو دھویں نے متاثر کیا ،  یہ ہماری پہلی اولاد تھی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے