قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نجکاری کا پی آئی اے کی نجکاری کے بعد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پرائیویٹائزیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے بعد کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا ،  پی آئی اے پر کمیٹی کا خصوصی اجلاس بلانے کی تجویز سامنے آ گئی ۔ اجلاس میں کے الیکٹرک کو بے قابو ہو چکا بے لگام گھوڑا بھی قرار دیا گیا ۔

فاروق ستارکی زیرصدارت کمیٹی اجلاس میں کمیٹی رکن صبا صادق نے کہا پی آئی اے کی نجکاری کے بعد اس کی کیٹرنگ خراب ہوگئی ۔ کرائے مزید بڑھ گئے ہیں، سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا  پی آئی اے کے چھیاسٹھ فیصد شیئرز منتقل ہوچکے ۔ ملازمین کی ہیلتھ انشورنس اور جہازوں کی کنڈیشن بہتر ہوئی ۔ پروازوں میں تاخیر کی شکایات میں کمی آئی ہے ۔ رکن کمیٹی ارشد وہرہ نے کہا نجکاری کے بعد کے الیکٹرک ایسا  گھوڑا ہےجسے نیپرا بھی کنٹرول نہیں کرسکتا ۔ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے کراچی والوں کی چیخیں نکال دی ہیں ۔ ارشد وہرہ نے کہا آئیسکو، فیسکو،گوجرنوالہ الیکٹرک کی نجکاری میں کےالیکٹرک نجکاری کی غلطیاں نہ دہرائیں ۔ ورنہ ایسا نہ ہوکہ پھر یہ بھی نیپرا سے قابو میں نہ آئیں ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے