پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ خاقان وحید خواجہ سے معروف سیاسی وسماجی رہنماؤں کی ملاقات ۔

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے کہا ہے کہ ہم عوام کے بنیادی مسائل کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اقتدار میں نہ ہونے کے باوجود بھی ہم عوامی اور فلاحی منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں آئے ہوئے مختلف سیاسی و سماجی رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ ان رہنماؤں میں راجہ افضل۔ عبدالخالق۔ عبدالرزاق۔ پنجاب کی وومن صدر عاصمہ بٹ۔ ملک ناصر۔ ڈاکٹر یاسین۔ ثاقب اعوان۔ آفتاب احمد۔ محمد بنارس۔ ابرار احمد یاد۔ سفیر شاہ اور دیگر رہنما شامل تھے۔ خاقان وحید خواجہ نے کہا کہ ہم چار مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں جن میں صحت۔ تعلیم روزگار اور ٹیکنیکل تعلیم شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پڑھا لکھا پاکستان دیکھنا چاہتے ہیں اور وہ پڑھا لکھا پاکستان جو صحیح معنوں میں عالمی سطح کی ٹیکنالوجی کو جانتا ہو اور وہ پاکستان کو عالمی سطح پر آگے لے کے بڑھ سکے۔ ہم روایتی تعلیم کے حامی نہیں بلکہ دنیا میں رائج کرنے والی تعلیم جو کہ خالصتا ٹیکنیکل ہے اس کے حامی ہیں اور یہ ہمارے منشور کا حصہ بھی ہے ۔ان وفود نے پاکستان عوامی قوت پارٹی کے منشور۔ بیانیے اور سوچ کو تعریف کی اور کہا کہ وہ اس ٹیم کا ضرور حصہ بنیں گے اور اپنا اپنا کردار ادا کریں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے