ہنگو میں فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشتگرد ہلاک، سیکیورٹی فورسز کے دو آفیسرز اور 4 جوان شہید

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے دو افسر اور 4 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے فافلے پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کے 2 آفیسرز اور 4جوان شہید ہوگئے، شہدامیں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر، سپاہی شکیل احمد، سپاہی حمزہ، سپاہی محمد عثمان عزیز اورغلام سجاد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کوجڑسے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پرعزم ہیں، علاقے میں فتنہ الخوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت انسدادِ دہشتگردی کی بھرپور طریقے سے جاری رہےگی، بہادرجوانوں کی یہ قربانیاں ہمارےغیرمتزلزل عزم کومزید تقویت دیتی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے