دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں عوام کے مفاد میں نہیں،طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں نہ عوام کے مفاد میں ہیں۔

رہنما تحریک انصاف جنید اکبر خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد کوسومنات بنانے کی دھمکی دینے والے جنید اکبر خان کو یاد رکھنا چاہیے، اسلام آباد کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں، یہ پاکستان کا دارالحکومت،25 کروڑعوام کی نمائندگی کرنے والا شہر ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سیاست،حکمرانی سے خیبرپختونخوا کو جس بدامنی، بدانتظامی اورسیاسی انتشار سے دوچار کیا، اسے سومنات بنانے کی سیاست نہ کہیں تو اور کیا کہیں؟ اب اسلام آباد کے بارے میں ایسی زبان اور ایسے عزائم ناقابلِ قبول ہیں۔

طارق فضل چوہدری سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، دارالحکومت کو میدانِ تصادم بنانے کی دھمکیاں نہ جمہوری سیاست ہیں نہ عوام کے مفاد میں، اسلام آباد کو نقصان پہنچانے کا سوچنےکےبجائے خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل پر توجہ دیں۔

دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یہ پرامن احتجاج پر یقین نہیں رکھتے، ان کے عزائم انارکی اور تباہی پھیلانے کے ہیں، لوگوں کی جان اورمال کاتحفظ حکومت کی ذمےداری ہے، انکی احتجاج کی کال غیرقانونی ہے، انہیں سڑکیں بند کرنے اور معمولات زندگی معطل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے