کوئٹہ کے نواحی علاقے اغبرگ میں پولیس چوکی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
پولیس کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ سے 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان 2 کے تحت دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس دوران سران تنگی میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
گزشتہ روز فورسز نے خفیہ اطلاعات پرفتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیا، دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ 9 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا۔
