آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری

آج سے 30ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں شدید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا،  این ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسمی خطرات سے خبردار کردیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق  پچیس اور چھبیس  ستمبر کو مغربی ہواؤں کے نظام کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خدشہ ہے۔گلگت بلتستان کے استور، اسکردو، روندو، گھانچے اور شگر جبکہ آزاد کشمیر کی نیلم ویلی، حویلی، پونچھ اور سدھنوتی میں سیلابی صورتحال کا خدشہ  ہے۔ خیبر پختونخوا کے سوات، باجوڑ، دیر، کوہستان، بٹگرام اور مانسہرہ میں بھی ممکنہ سیلابی صورتحال  پیدا ہو سکتی ہے۔ الرٹ میں تیس ستمبر تک پوٹھوہار، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو پیشگی تیاری مکمل رکھنے، ایمرجنسی رسپانس ٹیمیں اور ضروری وسائل تیار رکھنے جبکہ بارش اور ندی نالوں کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی ہدایت کی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے