پشاور: سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ خالی کرا لیا گیا

پشاور میں دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

پشاور میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سول سیکرٹریٹ، ورسک روڈ اور شامی روڈ پر واقع  دفتر خالی کرلیے گئے جبکہ ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بھی بند کردیئے گئے۔ ریڈ زون کی جانب جانے والے راستے بند کردیئے گئے۔

صورتحال کے تناظر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی سول سیکرٹریٹ پہنچ گئے، وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کے ہمراہ سول سیکرٹریٹ کی مسجد میں نمازِ جمعہ ادا کی۔

وزیراعلی کی زیرصدارت سیکیورٹی صورتحال سے متعلق اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں، کہا دہشتگرد ہمیں خوفزدہ نہیں کرسکتے،عوام اور حکومت دہشتگردی کے سامنے کبھی سرنہیں جھکائیں گے، دہشت گردی کا ہر محاذ پر پوری قوت کے ساتھ مقابلہ کیا جائے گا، عوام کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے