وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے سینئرصحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ9 ماہ تک ہردروازہ کٹھکٹھایا مگر کہیں سے شنوائی نہیں ہوئی، ہمارا مطالبہ صرف اتنا تھا کہ ہر ہفتے بانی سے 18 لوگ مل سکیں ، مسلم لیگ ہمیں ادارے سے لڑانا چاہتی ہے، 7 دن مزید ہیں مسئلہ حل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سہیل آفریدی کا کہناتھا کہ جعلی وزیراعلیٰ پنجاب اور رانا ثناء اللہ ایک ہی زبان بول رہے ہیں، 4اکتوبر کی تاریخ نہیں بدلے گی،ہم جمہوری لوگ ہیں مسلح جتھا نہیں، لانگ مارچ کے لئے گاڑیوں کے علاوہ بڑی مقدار میں موٹرسائیکلیں بھی ارینج کی ہیں ، یقین ہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے ساتھ آئیں گے ، وزیراعلیٰ نہ رہا تو کوئی بات نہیں کرسی کی کوئی حیثیت نہیں ، کرسی مقصد کی راہ میں آئی تو لات مار کر چلا جاوں گا
