راولپنڈی گرجا روڈ پر نجی اسکول میں دوسری جماعت کی 8 سالہ طالبہ سے مبینہ نازیبا حرکات کا واقعہ سامنے آیا ہے،جس پر پولیس نے بچی کے والد کی شکایت پر اسکول کے چوکیدار اور پرنسپل کو حراست میں لے لیا۔
واقعہ تھانہ دھمیال کےعلاقےمیں پیش آیا،متاثرہ بچی کےوالد کےمطابق بیٹی نے 21 ستمبر کو اسکول میں مبینہ نازیبا حرکات کی شکایت کی۔
والدکامؤقف ہےکہ اسکول انتظامیہ سےرابطہ کیاگیاتاہم مبینہ طور پر بعض سی سی ٹی وی فوٹیجز غائب کرکےواقعہ چھپانے کی کوشش کی گئی۔
پولیس حکام کےمطابق والد کی درخواست پرمتاثرہ طالبہ کا میڈیکل کرایا جا رہا ہے،جبکہ اسکول کے چوکیدار رفیق اور پرنسپل محمد آصف کو حراست میں لے کر تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
