پاکستان کا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج

پاکستان نے 23 ستمبر کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان میں افغان سفیر دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سفیر سردار شکیب کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے 23 ستمبر کو ڈرونز کا پاکستانی فضائی حدود میں داخلے پر احتجاج کیا گیا۔

حالیہ ڈی مارش کے ذریعے دہشت گرد حملوں اور سرحدی واقعات پر پاکستان کے تحفظات افغان حکام تک پہنچائے گئے ہیں، جبکہ افغانستان سے پاکستان کے خلاف کارروائیوں کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 23 ستمبر کو افغان طالبان رجیم کی جانب سے 8 ڈرونز پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے، جنہیں افواج پاکستان کے فعال اور مستعد ایئر ڈیفنس سسٹم نے مار گرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 ڈرونز طورخم بارڈر سے ملحقہ علاقوں جبکہ 4 ڈرونز کوہاٹ سے متصل سرحدی پہاڑی علاقوں میں گرائے گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان اور پاک فضائیہ نے عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی کوشش کو پیشہ ورانہ انداز میں ناکام بنا دیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے