ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کیخلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، علاقےڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج کے 4دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ۔
سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظررکھ کر انہیں کامیابی سے نشانہ بنایا ، جہنم واصل ہونے والے خارجی دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور افغانی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے ۔
سیکیورٹی فورسزملک سے دہشت گردی کے ناسورکے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کیلئے پرعزم ہیں۔
وزیر داخلہ محسن نقوی
وفاقی وزیرداخلہ نے ڈی آئی خان میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ۔
انہوں نے 4 خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے،خیبر پختونخوا میں خوارجیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور جاری رہیں گی، ہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
