جب تک ڈی جی صاحب دفتر میں ہوں گے کوئی گھر نہیں جائے گا،NCCIA میں انوکھا سرکلر جاری

چھٹی ہوگئی تو کیا ہوا؟ صاحب کے جانے تک دفتر میں رہیں، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں انوکھا سرکلر جاری کر دیا گیا۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں چھٹی کے باوجود عملے کے گھر جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ سرکلر نئےڈی جی علی ناصر رضوی کے حکم پر جاری کیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق کچھ افسران ڈی جی صاحب کی موجودگی میں ہی گھر چلے جاتے ہیں۔ حکام بالا نے افسران اور عملے کی اس حرکت پر تشویش کا اظہار کیا۔ سرکلر میں حکم دیا گیا ہے کہ جب تک ڈی جی صاحب دفتر میں ہوں گے کوئی گھر نہیں جائے گا۔ دفتری اوقات کے بعد جس نے گھر جانا ہو ڈی جی سے اجازت لینا پڑے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے