تحریک انصاف کی قیادت سےاختلافات کی خبروں پر ترجمان تحریک تحفظ آئین پاکستان نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی 4 اکتوبرکی کال پرتحریک تحفظ آئین پاکستان بھرپور شرکت کرے گی ۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا 27 ستمبرکو سربراہ اجلاس میں متفقہ طورپراپوزیشن اتحادکی مشترکہ کال قراردیاگیاتھا،اجلاس میں سندھ اوربلوچستان میں احتجاج کےمتعلق حکمتِ عملی بھی طےکی گئی ۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوااورپی ٹی آئی قیادت سےمعاملےپرتفصیلی مشاورت ہوئی ۔ سہیل آفریدی نےبھی بیان میں واضح کیاکہ فیصلہ سیاسی کمیٹی کا تھا۔ سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے اعلان سے قبل بیرسٹر گوہر قائدینِ کے پاس آئےتھے ۔ ملاقات میں واضح طور پر بتایا گیا تھا 27 ستمبر اہم ہے،یہ وقت دوبارہ نہیں آئےگا، ترجمان نے 4 اکتوبر کی کال کی حمایت کرتے ہوئے کہا یہ وقت جمہوری مستقبل،آئین کی بالادستی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کیلئے نہایت اہم ہے ۔
