پنجاب حکومت کا 34 سال پرانے پنجاب ہیلتھ فاونڈیشن کو بند کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے 34 سال پرانے پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کی بندش کا فیصلہ کرلیا،خود کفیل ادارے کے مالی معاملات، اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات طلب کرلی گئیں۔

محکمہ خزانہ نےادارےکی مالی صورتحال، اثاثوں،واجبات، انسانی وسائل اورقرضوں کی تفصیلات طلب کر لیں،پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن نے اب تک 2100 سے زائد ڈاکٹرزکو 2 ارب 50 کروڑ روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے،جبکہ ادارے نے آپریشنل اخراجات کے لیے حکومتی فنڈنگ بھی حاصل نہیں کی۔

ذرائع کاکہنا ہےکہ پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بینک اکاؤنٹ میں اب بھی ایک ارب 32 کروڑ 80 لاکھ روپے موجود ہیں،جبکہ قرضوں کی وصولی کی شرح 98 فیصد ہے،فاؤنڈیشن نے 2100 صحت مراکز کے قیام میں مددفراہم کی،جس سے 10 ہزارروزگارکےمواقع پیداہوئے،جبکہ اب تک 4 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد کے وظائف تقسیم کیے جاچکے ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کےمطابق فاؤنڈیشن کی بندش کامعاملہ کفایت شعاری اقدامات کے تحت زیر غورہے،جبکہ ملازمین اورفنڈزکودیگراداروں میں ضم کرنےسےمتعلق امور پر بھی غورجاری ہے،حتمی فیصلہ متعلقہ حکام کی مشاورت کےبعدکیاجائےگا،پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کو 1992 میں ڈاکٹروں کو بلاسود قرضے فراہم کرنے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے