نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے انتظامی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کی تیاری کرلی گئی۔
این سی سی آئی اے کا نام تبدیل کرکے سائبر پولیس رکھنے اور ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن قائم کرنے کی تجویز دے دی گئی۔
موجودہ عمارتوں کو سائبر پولیس اسٹیشنز میں تبدیل کرنے اور سائبرکرائم سے نمٹنے کےلیے پولیس اور سائبرپولیس کا مشترکہ نظام متعارف کرانےکی تجویز سامنے آئیں۔
ہر ضلع میں سائبر پولیس اسٹیشن میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی جگہ ایس ایچ او تعینات ہوگا ۔ بڑے اضلاع میں ایس پی اورڈی ایس پی رینک کے افسران تعینات ہوںگے جبکہ چھوٹے اضلاع میں ڈی ایس پی رینک کا افسر سائبر پولیس اسٹیشن کی نگرانی کرےگا۔
ذرائع کے مطابق ڈی جی این سی ای آئی اے کی جانب سے تجاویز وزارت داخلہ کو بھجوادی گئیں۔ سائبر پولیس کے حوالے سے حتمی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی جائےگی۔
