جاپان میں جاری ایشین گیمز کے مینز اسکواش ایونٹ کے فائنل میں پاکستان ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ناگویا میں کھیلے گئے فائنل کے دوسرے میچ میں ملائیشیا کے ای ین یاؤ نے پاکستان کے نور زمان کو دو صفر سے شکست دی۔
اس شکست کے بعد پاکستان اسکواش ٹیم نے ایشین گیمز میں سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔پاکستان ٹیم نے ایونٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔ تاہم فیصلہ کن مرحلے میں اسے ملائیشیا کے خلاف کامیابی نہ مل سکی۔
مینز اسکواش ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹیم کی کارکردگی کے نتیجے میں ملک کو ایشین گیمز میں سلور میڈل ملا۔ملائیشیا نے فائنل میں کامیابی حاصل کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔
