کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے: بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کی بات کررہا تھالیکن ہم نے کہا قانونی بم گرانے سے پہلےمسئلے کا سیاسی حل نکالا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ ہم نے وفاق کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کا کہا کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کو اہم ایشو سمجھتی ہے،  چاہتے ہیں کہ مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کریں اگر حالات بگڑتے ہیں تو اس کے اثرات پورے ملک میں پھیلیں گے،  احتجاج سیاسی جماعت کا حق  ہے، کےپی حکومت دہشتگردی کےمسئلےکواہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کے لیے وفاق کی حمایت کریں گے۔

ہر دوسرےدن کے پی کے میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، افغانستان کی جانب سے بھی حملے ہو رہے ہیں،شاید وزیراعظم نے مائنڈ بنا لیا تھاکہ کےپی میں ایمرجنسی لگائیں، اس سے پہلے ہماری کوشش ہونی چاہیے سیاسی جماعتیں اسکا حل ڈھونڈیں، اسلام آباد دس دن سے تو بند پڑا ہوا ہے، کے پی حکومت دہشتگردی روکنےمیں وفاق کا ساتھ دے، اگر کے پی حکومت نےساتھ نہ دیاتوہماری مجبوری ہوگی کہ ایمرجنسی میں وفاق کا ساتھ دیں، پی ٹی آئی لانگ مارچ کو ختم کرے،دہشت گردی ختم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے معاہدہ کریں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مل کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے