پاکستان کرکٹ ٹیم کا سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پریکٹس سیشن آج سے شروع

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ پاکستان ٹیم آج سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔مہمان سری لنکن ٹیم نے گزشتہ روز بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے سیریز کی تیاریوں کو حتمی شکل دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر چکا ہے۔ صاحبزادہ فرحان ٹیم کی قیادت کریں گے۔اسکواڈ میں عبدالصمد، ابرار احمد اور عرفات منہاس شامل ہیں۔ فخر زمان، حسن نواز اور محمد عمران رندھاوا بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

خواجہ نافع کو وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ معاذ صداقت بھی قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نسیم شاہ اور صائم ایوب بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ نوجوان رضا اللہ کو بھی موقع دیا گیا ہے۔

سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں محمد سلمان مرزا بھی شامل ہیں۔ شاداب خان اور سفیان مقیم کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔قومی ٹیم پریکٹس سیشن کے ذریعے سیریز کی تیاری کرے گی۔ کھلاڑی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پر توجہ دیں گے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 9 اکتوبر کو ہوگا۔ یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 11 اکتوبر کو شیڈول ہے۔ تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی 13 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے