نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نئی تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اسلام آباد میں نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار سے کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامررضا نےملاقات کی،نائب وزیراعظم اورکمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ نے قومی سلامتی کے امور اورعلاقائی و بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں قومی مفادات کے تحفظ اورعلاقائی امن و سلامتی کیلئے قریبی ادارہ جاتی ہم آہنگی پر اتفاق کیا گیا۔
