قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں کروڑوں روپے کے مبینہ کرپشن اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے۔ سارجنٹ ایٹ آرمز اشفاق اشرف کے خلاف چارج شیٹ جاری کردیا گیا۔ سرمایہ کاری، ورک ویزا اور سیکیورٹی اہلکاروں سے بھتہ وصولی سمیت سنگین الزامات سامنے آگئے۔

چارج شیٹ کے مطابق اشفاق اشرف نے سابق فوجی افسر سے سرمایہ کاری کے نام پر 5 کروڑ روپے ہڑپ کیے۔ اسپیکر کے مشیر محمد مشتاق کا نام مبینہ طور پر استعمال کرکے کروڑوں روپے کے فراڈ کا بھی الزام ہے۔ جعلی انویسٹمنٹ اسکیم کے تحت ماہانہ 10 فیصد منافع کا جھانسہ دے کر کروڑوں روپے بٹورنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سارجنٹ ایٹ آرمز بھی مبینہ فراڈ کا شکار بنے۔ چارج شیٹ کے مطابق بیٹے کو برطانیہ کا ورک ویزا دلوانے کا جھانسہ دے کر اٹھائیس لاکھ روپے وصول کیے گئے۔

پارلیمنٹ کے سیکیورٹی اہلکار بھی مبینہ طور پر مالی معاملات میں نشانے پر رہے۔ من پسند ڈیوٹی کے عوض ماہانہ 30 ہزار روپے بھتہ وصول کرنے، غیر حاضری کے باوجود حاضری لگانے اور اہلکاروں سے ماہانہ 30 ہزار روپے کے سگریٹ اور دو لاکھ روپے پٹرول کی مد میں رقم وصول کرنے کے الزامات بھی چارج شیٹ میں شامل ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے اشفاق اشرف کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری حسین رضا زیدی کو انکوائری افسر مقرر کرتے ہوئے سات روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے