لانگ مارچ سے پریشانی ہو تو ایک دن اسکول بند کرسکتے ہیں، محکمہ تعلیم پختونخوا

پشاور:محکمہ تعلیم خیبر پخونخوا نے راستوں کی بندش کے حوالے سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اگر لانگ مارچ سے مشکل ہو تو ایک دن اسکول بند رکھے جا سکتے ہیں۔

 

 پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی پشاور آمد کے پیش نظر شہر کے متعدد نجی اسکول آج بند ہیں۔ اسکول انتظامیہ  کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث طلبہ اور عملے کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کے لیے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے والدین کو واٹس ایپ گروپس کے ذریعے پیغامات بھیج کر اسکولوں کی بندش سے آگاہ کردیا گیا ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے باعث راستوں کی بندش سے طلبہ اور اسٹاف کو آمدورفت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، جس کے پیش نظر آج اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے سرکاری اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق اگر کسی اسکول کی انتظامیہ کو محسوس ہوتا ہے کہ راستوں کی بندش کے باعث طلبہ اور عملے کو مشکلات پیش آسکتی ہیں تو وہ ایک دن کے لیے اسکول بند رکھ سکتے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے