سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں 22 مقدمات درج تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محب خان عرف ثمین ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں، اغوا اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے
