کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، سمندری ہوائیں بند ہونے سے حبس میں اضافہ

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے،سمندری ہوائیں بند ہونے کےباعث شہر میں حبس کی کیفیت ہے اور گرمی زیادہ محسوس کی جارہی ہے،صبح سویرے بھی شہریوں کو گرم موسم کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق شہرکا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا ہے،تاہم یہ 30 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس ہورہا ہے،دن کے دوران درجہ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرمیں ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے،جبکہ ہوائیں 8 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں دن بھر موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں کی گئی۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے