سرکاری حلقوں کی بااثر شخصیات اس حوالے سے پُراعتماد ہیں کہ پارٹی بلآخر ریفرنڈم اور انتظامی ڈھانچے کی ازسرِنو تشکیل کی وسیع تر تجویز، دونوں کی حمایت کر سکتی ہے۔
سینئر تجزیہ نگارانصار عباسی کے مطابق نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے عندیہ دیا کہ پیپلزپارٹی کی موجودہ مخالفت، جس میں اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اختیار کیا گیا مؤقف بھی شامل ہے، ضروری نہیں کہ اس معاملے پر طویل سیاسی محاذ آرائی میں تبدیل ہو۔
عہدیدار کے مطابق توقع ہے کہ پیپلز پارٹی آخر کار ریفرنڈم کے تصور سے اتفاق کر لے گی اور اس کے بعد صوبوں کی تعداد میں مجوزہ اضافے پر بھی رضامند ہوجائے گی۔

