وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت پنجاب بھر میں اب تک 1 کروڑ 13 لاکھ 40 ہزار 30 شہری کامیابی سے رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ سکیم کے تحت مجموعی طور پر 6 کروڑ 50 لاکھ 40 ہزار 30 فیول ٹوکنز جاری کیے گئے، جن میں سے 6 کروڑ 25 لاکھ 19 ہزار 172 ٹوکنز استعمال ہو چکے ہیں۔
ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے مزید شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسکیم میں رجسٹریشن کروا کر حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ریلیف سے مستفید ہوں۔

