لاہور پولیس کا جدید ٹیکنالوجی سے کریک ڈاؤن جاری ، 1430 اشتہاری و مفرور گرفتار کرلئے گئے،رواں سال ٹریول آئی سافٹ ویئر سے 80 لاکھ زائد افراد کی چیکنگ بھی کی گئی،ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 13 لاکھ 48 ہزار مسافروں کو چیک کیا گیا۔
جاری کردہ لاہور پولیس کے عداد و شمار کے مطابق سمارٹ آئی سافٹ ویئر سے 30 ہزار سے زائد غیر ملکیوں کا ریکارڈ چیک کیاگیا،کارروائیوں میں 1154 اشتہاری اور 276 عدالتی مفرور گرفتار کیے گئے،چیکنگ کے دوران 2904 افراد کا مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈ ٹریس ہوا ہے،جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کیاجارہاہے، مطلوب مجرمان کی نشاندہی کے لیے سیف سٹیز نیٹ ورک سے استفادہ کیا جائے،تمام مسافروں کے ڈیٹا کا پولیس سافٹ ویئرز میں اندراج یقینی بنایا جائے۔
پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال پورے صوبے سے 1,53,000 سے زائد اشتہاری مجرمان، 48,000 سے زائد عدالتی مفرور اور 21,379 عادی مجرم پکڑے گئے۔

