ذرائع محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق 29 نومبرکو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، کسی سیاسی جماعت کو ریلی سے نہیں روک رہے لیکن جس جماعت نے پہلے اعلان کیا ہے، پہلا حق اُس کا ہے۔
محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹکراؤ کے پیش نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے.
ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے ایم کیو ایم کو کسی اور دن ریلی اور جلسہ رکھنے کی تجویز دی ہے جب کہ ریلی کا روٹ تبدیل کرنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

