Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

نومبر 29, 2026

نئے صوبے ضروری ہیں

نومبر 29, 2026

وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

نومبر 29, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 29
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»وزیر داخلہ کی سربراہی میں اسلام آباد پر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹاسک فورس قائم
پاکستان

وزیر داخلہ کی سربراہی میں اسلام آباد پر حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کے لئے ٹاسک فورس قائم

EditorBy Editorنومبر 29, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

24 نومبر کو اسلام آباد پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ٹاسک فورس قائم کر دی ہے،، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ٹاسک فورس کے سربراہ ہوں گے،،

ٹاسک فورس حملہ آوروں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کو یقینی بنائے گی،، اس بات کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے امن و امان کے خصوصی اجلاس میں کیا گیا جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی،،

اجلاس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزرا خواجہ آصف، احد چیمہ، اعظم نذیرتارڑ، عطااللہ تارڑ، مشیروزیراعظم رانا ثنااللہ، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف اورمتعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

وزیرِاعظم نے وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی جس میں وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ، وزیرِ اقتصادی اموراحد چیمہ، وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ اور سکیورٹی فورسزکے نمائندے شامل ہونگے۔

ٹاسک فورس گزشتہ دنوں اسلام آباد میں انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی اوران کے خلاف مؤثرکارروائی کرے گی۔

ٹاسک فورس24 نومبرکوانتشار پھیلانے میں ملوث مسلح اورپرتشدد واقعات میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔

وزیرِاعظم نے آئندہ کسی بھی قسم کے انتشاروفساد کی کوشش روکنے کیلئے وفاقی انسداد فسادات فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ انسداد فسادات فورس کوبین الاقوامی معیارکی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورسازوسامان سے لیس کیا جائےگا۔

اجلاس میں وفاقی فارنزک لیب کے قیام کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی فارنزک لیب میں ایسے واقعات کی تحقیقات وشواہد اکٹھا کرنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

اسلام آباد سیف سٹی منصوبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور وفاقی پراسیکیوشن سروس کومضبوط اورافرادی قوت بڑھانے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان استحکام کی جانب گامزن ہے، پاکستان کے استحکام اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ  خیبرپختونخوا بہادروغیور عوام کا صوبہ ہے، مٹھی بھرانتشاری پرامن اور غیور پشتونوں کی نمائندگی نہیں کرتے، 24 نومبرکی لشکرکشی کو خیبرپختونخوا سمیت تمام پاکستانیوں نے مسترد کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان کے تحفظ اوراس کی معاشی وقومی سلامتی کے تحفظ کیلیے سب کومل کرایسی مذموم کوششوں کو روکنا ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    حرمین شریفین کے تحفظ کاعزم:پاک فوج کے دستوں کی سعودی عرب روانگی، شاندار تقریب کاانعقاد

    نومبر 29, 2026

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    نئے صوبے ضروری ہیں

    نومبر 29, 2026

    وزیر اعظم کی اپنا گھر سکیم

    نومبر 29, 2026

    مریم نواز، نیا سیاسی منظرنامہ

    نومبر 28, 2026

    مسلم دنیا کا زوال؟

    نومبر 28, 2026

    اجتماعی شادیاں

    نومبر 27, 2026

    چھوٹے صوبے،عوام کی آواز

    نومبر 27, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.