توشہ خانہ2کیس:کیبنٹ ڈویژن کے آفیسراور اسٹیٹ بینک کےجوائنٹ ڈائریکٹر پر جرح مکمل

0

بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔۔اسپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔

پراسیکیوشن کے پہلے 2 گواہوں کے بیانات قلمبند کئے گئے اور ان پر جرح بھی مکمل کر لی گئی۔۔

گواہوں میں کیبنٹ ڈویزن کے آفیسر میثم اور اسٹیٹ بینک کے جوائنٹ ڈائریکٹر ملک ساجد شامل ہیں۔۔

کیبنٹ ڈویزن کے آفیسر نے بانی پی ٹی آئی کی بطور وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن عدالت پیش کیا۔۔اسٹیٹ بینک کے آفیسر نے 2018 سے 2021 تک ڈالر اور یورو کے آفیشل ریٹس عدالت میں جمع کرائے

بانی پی ٹی آئی کے وکیل قوسین فیصل مفتی اور بشری بی بی کے وکیل ارشد تبریز نے گواہوں پر جرح کی۔۔۔

استغاثہ اگلی سماعت پر مزید 2 گواہوں احد اور بنیامین کے بیانات قلمبند کروائے گا

عدالت نے مزید سماعت 26دسمبر تک ملتوی کردی

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.