مذاکرات کے باوجود عمران خان کا سول نافرمانی کی کال واپس لینے سے انکار

0

پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع ہونے کے باوجود سول نافرمانی کی تحریک واپس لینے سے انکار کر دیا ہے۔۔۔۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی۔۔بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی کو حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔۔۔۔

بانی پی ٹی آئی نے سول نافرمانی کی کال واپس لینے کی درخواست مستردکرتے ہوئے کہا جب تک حکومت مذاکرات سے متعلق سنجیدگی نہیں دکھاتی کال واپس نہیں ہو گی۔۔ انہوں نے 9 مئی اور 26 نومبر کےواقعات پر جوڈیشل کمیشن بنانے کے مطالبہ کا اعادہ کیا۔۔۔

بانی پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی سے کہا کہ حکومت مذاکرات کو لٹکائے گی تاہم کمیٹی مذاکرات کو جلد از جلد پایہ تکمیل کی طرف لےکرجائے۔۔۔

بانی پی ٹی آئی نے صاحبزادہ حامد رضاء کو مذاکراتی کمیٹی کاترجمان مقرر کردیا۔۔۔ عالمی امور پر بانی پی ٹی آئی نے 3 ترجمان مقرر کردئیے۔۔۔
بیرسٹر گوہر،شیخ وقاص اکرم اور سلمان اکرم راجہ عالمی امور پر پارٹی موقف پیش کریں گے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.