Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»وزیراعظم شہباز شریف کی آذری سفارتخانے آمد،طیارے حادثے پر تعزیت کی
خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی آذری سفارتخانے آمد،طیارے حادثے پر تعزیت کی

EditorBy Editorدسمبر 26, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائجان کے سفارت خانے آمد۔۔۔ آذری سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی اور قزاقستان کے علاقے اکٹاؤ (Aktau) میں آذربائجان کے ہوائی جہاز کو پیش آنے والے حادثے اور اس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کا اظہار کیا۔۔۔ جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت اور زخمیوں کی جلد از جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔۔۔

وزیراعظم نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام آذربائجان کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں،

آذربائجان اور پاکستان کے مابین مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی بھائی چارے کے مضبوط تعلقات ہیں۔۔آذربائجان کے سفیر خضر فرہادوف (Khazar Farhadov) نے وزیراعظم کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا ۔۔۔انہوں نے کہا دکھ کی اس گھڑی میں وزیراعظم پاکستان کا آذربائجان کے سفارت خانے آ کر اظہار افسوس کرنا ہمارے لیے انتہائی قابل قدر ہے۔۔

وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

    جون 3, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.