Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور
پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

EditorBy Editorستمبر 15, 2026Updated:ستمبر 15, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

خیبرپختونخوا اسمبلی میں کورم کی نشاندہی کے باوجود پنجاب پولیس کےخلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظورکرلی ۔مسلم لیگ ن کے سریش کمار نے کہا کہ قرارداد کورم کی کمی کے باوجود پاس کی گئی ہے ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس مسند نشین انور خان کی زیر صدارت ہوا۔صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے ایوان میں قرارداد پیش کی۔جس میں کہا گیا کہ یہ ایوان وزیراعلی کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی مذمت کرتا ہے۔وزیر اعلی کو زبردستی پولیس گاڑی میں بیٹھا کرلے جایا گیا اور انہیں ان کے پروٹوکول  سے الگ کرکے بغیر سیکیورٹی دئے چھوڑ دیاگیا ۔قرارداد میں کہا گیا پنجاب پولیس کا یہ اقدام  انتہائی سنگین معاملہ ہے۔سہیل خان کو  اس انداز میں روکنا آئین کے آرٹیکل چار اور آرٹیکل چودہ کی خلاف ورزی ہے ۔ پولیس کو حق حاصل نہیں کہ وہ کسی بھی  منتخب صوبے کے وزیراعلیٰ کے ساتھ ایسا سلوک کرے۔اس لئے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ واقعہ کے ذمہ دار اہلکاروں کے تعین کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا جائے اوران کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔قرارداد میں مزید کہا گیا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ لیکن کسی منتخب نمائندے کی سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جائے۔ قرارداد پیش کرنے کے دوران مسلم لیگ ن کے سریش کمار نے بارہا کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی ۔مگر مسند نشین اجلاس چلاتے رہے ۔اور قرارداد پر رائے شماری کرائی جو کہ اپوزیشن کی مخالفت پر کثرت رائے سے منظور کی گئی ۔اس کے بعد اپوزیشن کے اظہار خیال کے دوران حکومتی رکن میاں شرافت نے کورم کی نشاندہی کی ۔مسند نشین انور خان نے گھنٹیاں بجانے کی ھدایت کی تاہم کورم پورا نہ ہونے پر اجلاس اٹھارہ ستمبر تک ملتوی کردیا گیا

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.