Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 16
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»خبریں»بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم
خبریں

بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعظم

EditorBy Editorجون 3, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف سے اسلام آباد میں معروف صنعتکاروں اور ممتازکاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں معاشی ترقی، وفاقی بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ وفد میں میاں محمد منشا،عارف حبیب، عاطف باجوہ، محمد علی ٹبہ، مصدق ذوالقرنین سمیت اہم صنعتکار اور کاروباری شخصیات شامل تھیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کے ممتاز صنعتکاروں اور کاروباری شخصیات کو ملک کا سفیر اور دنیا میں پاکستان کی پہچان قرار دیا ہے۔ مشکل معاشی حالات میں حکومت کا ساتھ دینے پر کاروباری برادری سے اظہار تشکر کیا۔ کہا حکومت اور نجی شعبے کی مضبوط شراکت داری معاشی ترقی کی ضامن ہے۔

وزیر اعظم نے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاکستان کی معیشت سے متعلق پالیسی سازی میں کاروباری برادری سے مشاورت انتہائی اہم ہے۔ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے اور غیر رسمی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کاروبار دوست پالیسیزکی بدولت ملکی معیشت مستحکم ہوئی اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔ برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ پر گامزن ہیں یہی ہماری معاشی پالیسی کا محور ہے۔ صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ترقی سے معیشت کو مزید استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔

وفد نے ٹیکس اصلاحات اور کاروباری آسانیوں کے فروغ کے اقدامات کا خیرمقدم کیا۔ وفد کو کاروبار اور صنعت و تجارت کے فروغ سے متعلق حکومتی اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں پنجاب پولیس کے خلاف مذمتی قرارداد کثرت رائے سے منظور

    ستمبر 15, 2026

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

    جولائی 23, 2026

    ڈی جی ایف آئی اے کا بڑا فیصلہ ، ایف آئی اے میں تمام ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا حکم

    مئی 7, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.