سال 2024 کے آخری ماہ امپورٹس 27 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جبکہ تجارتی خسارے نے 8 ماہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔ ادارہ شماریات نے غیر ملکی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔۔
دسمبر میں 5 ارب 28 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا درآمدی بل ادا کیا گیا۔۔ سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔۔ ماہانہ بنیادوں پر امپورٹس 17 فیصد بڑھ گئیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں 2 ارب 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی مصنوعات برآمد کی گئیں۔۔۔ سالانہ بنیادوں پر ایکسپورٹس میں صرف ایک فیصد اضافہ ہوا۔۔۔
دسمبر میں تجارتی خسارہ 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔ تجارتی خسارے کا حجم 2 ارب 44 کروڑ ڈالر رہا۔
رواں مالی سال کے چھ ماہ میں امپورٹ بل 27 ارب 73 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ چھ ماہ میں ایکسپورٹس سے 16 ارب 56 کروڑ ڈالر آئے۔۔
چھ ماہ میں تجارتی خسارہ 11 ارب 17 کروڑ ڈالر رہا