آئین کے دائرے میں مذاکرات کیلئے تیار ہیں، ملک توڑنےکی سوچ رکھنے والوں سے بات نہیں ہوسکتی: وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز  بگٹی نےکہا ہےکہ آئین پاکستان کے دائرے میں ہر قسم کے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، ملک توڑنےکی سوچ رکھنے والوں سے بات چیت نہیں ہوسکتی۔

20 ویں نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نےکہا کہ  ریاست ہر چیز سے مقدم ہے،گورننس سے متعلق تحفظات ہوسکتے ہیں، ریاست کی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان  کا کہنا تھا کہ ریاست مخالف عناصر پاکستان کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ریاست مخالف عناصر بندوق کے زور  پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتے ہیں، پاکستان اور بلوچستان  ایک دوسرے سے لازم و ملزوم ہیں اور یہ رشتہ تا قیامت قائم و دائم رہےگا۔

 سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ  تشدد، ریاست مخالف پروپیگنڈا اور دہشت گردی کی حمایت کرنے والی آوازیں ملک میں نفرت اور انتشار پھیلا رہی ہیں، پاکستان کو کمزور کرنےکی ہر سازش ناکام بنائی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی وجہ صرف پسماندگی نہیں بلکہ ایک مخصوص سوچ ہے جو بندوق کے زور پر اپنا نظریہ مسلط کرنا چاہتی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے