پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے بلوچستان کے تاریخی ضلع چاغی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عطاء المنیم سمیت دیگر مقامی حکام اور فرنٹیئر کور کے ونگ کمانڈر نے پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے سعودی سفیر کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ "پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ ہم اپنے معزز مہمانوں کی میزبانی کو باعث اعزاز سمجھتے ہیں۔”
یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ دونوں ممالک سفارتی، تجارتی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
سعودی سفیر کے اس دورے سے توقع کی جا رہی ہے کہ یہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور علاقائی استحکام کے اقدامات کو مزید فروغ دے گا۔