ایک دن کے وقفے سے پولیو کا ایک اور کیس،تعداد 73 ہو گئی

0

پاکستان میں ایک دن کے وقفے سے ایک اور پولیو کیس کی تصدیق ہو گئی۔۔۔ نیا کیس سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں سامنے آیا ہے۔۔

ٹھٹھہ میں پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔۔۔ بدھ کو خیرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بچی میں پولیو کیس کی تصدیق ہوئی تھی۔۔

پاکستان میں رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز میں سے 27 بلوچستان، 22 خیبرپختونخوا، 21 سندھ اور پنجاب و اسلام آباد سے 1، 1 کیس سامنے آیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.