حماس نے یرغمالیوں کے دوسرے مرحلے میں چار اسرائیلی فوجیوں کو رہا کر دیا اسرائیل 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرئے گا

0

حماس نے ہفتے کے روز چار اسرائیلی خواتین فوجیوں کو غزہ شہر میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا، جو اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی کے تحت اسیروں کے تبادلے کا دوسرا مرحلہ تھا۔ بدلے میں، اسرائیل نے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رہا ہونے والی اسرائیلی فوجیوں میں کرینہ ایریف (20),ڈینییلا گلبوا (20),ناما لیوی (20),لیری الباگ (19) شامل ہیںیہ فوجی 7 اکتوبر کے حملے کے دوران حماس کے قبضے میں چلی گئی تھیں۔ حماس نے اس دن نہال اوز کے فوجی اڈے پر حملہ کرتے ہوئے 60 سے زیادہ اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا تھا۔ چاروں فوجی سرحدی نگرانی یونٹ کا حصہ تھیں، جنہیں غزہ-اسرائیل سرحد پر سیکیورٹی خطرات کی نشاندہی کا کام سونپا گیا تھا۔

تل ابیب کے ہوسٹجز اسکوائر میں اس جذباتی لمحے کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ ان کی بحفاظت واپسی کی خبر پر خوشی کی لہر دوڑ گئی، اور وہاں موجود لوگ جذبات سے مغلوب ہو گئے۔

ان خواتین فوجیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل نے 200 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنے پر اتفاق کیا،ان میں محمد عودہ (52) اور وائل قاسم (54) بھی شامل ہیں جن پر ماضی میں مہلک حملوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے،ان قیدیوں میں سے 121 عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، جبکہ 70 قیدیوں کو غزہ اور مغربی کنارے سے بے دخل کیا جائے گا۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.