برطانوی وزیراعظم سر کئیر اسٹارمر کا اہم فیصلہ۔۔۔۔۔ پاکستانی نژاد برطانوی ممبرز پارلیمنٹ کو پاکستان سمیت مسلمان ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے اپنا تجارتی ایلچی مقرر کردیا ہے۔۔۔
محمد یاسین کو پاکستان کے لئے تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔۔۔
بریڈ فورڈ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ کو انڈونیشیا میں تجارتی ایلچی بنا دیا گیا۔۔۔
ممبر پارلیمنٹ افضل خان ترکیہ کے لئے تجارتی ایلچی مقرر ہو گئے۔۔۔
ولٹن سے ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی کو مصر کا تجارتی ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔۔
چاروں ممبران پارلیمنٹ برطانیہ پاکستان اور مسلمان ممالک میں تجارت کے فروغ اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ برطانوی معیشت کو مستحکم بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں گے