پاک بحریہ کا ریسکیو آپریشن:بلوچ ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں ریسکیو کیا

0

پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں کامیاب ریسکیو آپریشن۔۔۔۔جیونی کے جنوب میں موجود بلوچ ماہی گیروں کی القادری نامی کشتی انجن کی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔۔۔کشتی میں موجود ماہی گیروں نے امداد کے لیے ریڈیو کالز دیں

کشتی کی کال کو جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر نے بروقت مانیٹر کیا اور پاک بحریہ کے میری ٹائم ہیڈ کواٹرز سے ریسکیو آپریشن کی درخواست کی۔۔

پاک بحریہ کے سیکنگ ہیلی کاپٹر نے سبک رفتاری سے حادثے کے مقام پر پہنچ کر تمام 8 ماہی گیروں کو باحفاظت ریسکیو کیا۔۔۔

ریسکیو کیے گئے تمام ماہی گیر مقامی بلوچ ہیں جن کو طبی امداد کے لیے گوادر منتقل کیا گیا ہے۔۔

ریسکیو کیے گئے ماہی گیروں نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔۔۔

پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ سمندر میں رونماں ہونے والی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.