مظفر آباد: ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کے لیے پر عزم کیا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے کشمیری طلباء نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے۔
کشمیری طلبہ کا کہنا ہے کہ 5 فروری کا دن آزاد کشمیر سے یکجہتی کے لیے منسوب کر دیا گیا ہے۔ بھارت کے زیر عتاب معصوم اور نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 5 فروری کا دن منایا جاتا ہے۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
کشمیری طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم اپنے آخری خون کے قطرے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے اس دن باہر نکلے۔ ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔