امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر ایف آئی اے کی کارروائی،12 افراد کو حراست میں لے لیا

0

جعلی دستاویزات پر امریکی ویزہ کے حصول کا معاملہ۔۔۔۔امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے نے امریکی قونصلیٹ سے 12 افراد کو حراست میں لے لیا۔۔۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے بی ون بی ٹو ویزا حاصل کرنے کے لیے امریکی قونصل خانے میں جعلی تعلیمی دستاویزات فراہم کیں۔۔۔
امریکی قونصل خانے سے نثار خان، ملک محمد اسفند نثار کو حراست میں لیا گیا۔۔۔
حذیفہ ملک، عمر حیات اور ذیشان علی کو بھی ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا۔۔۔
سید وصی احمد، قرۃ العین فاطمہ، شہروز بابر، اور عاقب آفریدی بھی زیر حراست ہیں۔۔۔
اسامہ امتیاز، عبدالباسط محمد فرقان احمد کو بھی ایف آئی اے حکام نے گرفتار کیا۔۔۔
تمام مبینہ درخواست دہندگان کو قانون کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی انسداد انسانی سرکل کراچی لایا گیا ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.