سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں اور کالجوں میں زیر تعلیم طلبہ کو قومی لباس ’’ثوب‘‘ پہننے کی لازمی پابندی عائد کر دی ہے۔۔
وزارت نے اپنے نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کے حکم پر سعودی عرب کے تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کالجوں کے طلبہ کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ قومی لباس ثوب پہنیں اور سر پر شماغ ضرور باندھیں۔۔۔
ولی عہد چاہتے ہیں کہ طلبہ قومی لباس پہنیں تاکہ انہیں اپنی قومی اقدار، ثقافت اور تاریخ سے آشنائی رہے۔۔۔
غیر ملکی طلبہ کے لئے بھی ثوب پہننے کی پابندی ہو گی۔۔۔۔ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی اسکول اور کالجز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے